ملک بھر میں خسرے سے 71 افراد جان سے گئے
سندھ میں 1100 سے زیادہ کیسزکی لیبارٹری سے تصدیق ہوئی ہے۔
Webdesk
|
26 Apr 2026
کراچی: ملک بھر میں رواں برس خسرے سے 71 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں رواں برس 16ہزار سے زائد مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے4 ہزار کیس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق رواں سال ملک بھر میں خسرے سے 71 اموات رپورٹ ہوئیں، خسرے سے سب سے زیادہ 40 اموات سندھ میں رپورٹ کی گئی ہیں۔
سندھ میں خسرہ کے4 ہزار سے زائد مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ سندھ میں 1100 سے زیادہ کیسزکی لیبارٹری سے تصدیق ہوئی ہے۔
Comments
0 comment