منکی پاکس وائرس کی مبینہ شکار بچی انتقال کر گئی
منکی وائرس کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل تھی،جہاں بچی دوران علاج دم توڑ گئی۔
Webdesk
|
13 Apr 2026
خیرپور : سندھ کے ضلع خیرپور میں منکی پاکس وائرس کی مبینہ طورپرشکار بچی انتقال کر گئی،جس کے بعد وائرس سے جاں بحق بچوں کی تعداد بارہ ہوگئی، جبکہ محکمہ صحت نے سات بچوں کی منکی پاکس سے ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔
ورثا کے مطابق میمونہ پر منکی پاکس کی علامات ظاہرہونیپروہ اسیخیرپور کی سٹی چلڈرین اسپتال لائے تھے،جہاں پرڈاکٹروں نیاسے آئیسولیشن وارڈ میں داخل کیا اور دو دن کے بعد گمبٹ اسپتال منتقل کردیا۔
یہاں بھی منکی وائرس کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل تھی،جہاں بچی دوران علاج دم توڑ گئی۔
رابطہ کرنے پر اسپتال انتظامیہ نے کہا کہ بچی کے خون کے نمونے لیبارٹی بجھوائے ہیں،تاہم ابھی منکی وائرس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
Comments
0 comment