امریکا میں 50 سال کی عمر کے بعد والوں میں تنہائی وبا کی طرح پھیلنے لگی
ویب ڈیسک
|
13 Dec 2024
امریکا میں ہونے والے سروے میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ ریاستہائے متحدہ امریکا میں 50 سال کی عمر کے بعد والے افراد میں تنہائی وبا کی طرح پھیلتی جارہی ہے۔
جاما اوپن نیٹ ورک میں شائع ہونے والے سروے کے مطابق امریکیوں میں تنہائی اب وبا کی طرح سرایت کرچکی ہے وہ وہ خود کو کورونا کے دور جتنا تنہا محسوس کرتے ہیں۔
سروے رپورٹ کے مطابق امریکا بھر میں 50 سے 80 سال کی عمر کے ایک تہائی سے زیادہ لوگ تنہائی کے پریشان کُن احساس میں مبتلا ہیں اور تقریباً اتنے ہی لوگ معاشرے سے خود کو الگ تھلگ محسوس کرتے ہیں۔
یونیورسٹی آف مشی گن انسٹی ٹیوٹ برائے ہیلتھ کیئر پالیسی اینڈ انوویشن کی ایک ٹیم نے یہ سروے کیا ہے جس میں پایا گیا کہ کئی عمر رسیدہ افراد خاص طور پر جن کی جسمانی صحت یا ذہنی صحت ٹھیک نہیں، وہ سب سے زیادہ تنہائی محسوس کرتے ہیں۔
ڈاکٹر پریتی ملانی نے بتایا کہ انفرادی تنہائی اور سماجی تنہائی صحت کے اہم مسائل ہیں، ہمیں ان پر بھی ویسے ہی توجہ دینا چاہیے جیسے دوسری بیماریوں پر دیتے ہیں۔
Comments
0 comment