موذی مرض پھیلنے کی وجہ سے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

موذی مرض پھیلنے کی وجہ سے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

مقامی سطح پر رپورٹ ہونے والے پہلے کیس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے
موذی مرض پھیلنے کی وجہ سے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

3 May 2025

پاکستان کے صوبے کے ایک شہر میں خطرناک مرض پھیلنے کے بعد انتظامیہ نے کورونا طرز پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع  خیبر کے علاقے گنڈی پمپ ہاؤس ایریا میں پہلا مقامی طور پر منتقل ہونے والا ایم پاکستان کا کیس سامنے آیا۔

یہ کیس سامنے آنے کے بعد ڈاکٹرز اور انتظامیہ سر پکڑ کر بیٹھ گئے اور پھر انہوں نے 12 روزہ اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر) بلال شاہد راؤ کے حکم کے مطابق متاثرہ علاقے کے داخلہ و خارجہ کے راستے بند کردیے گئے ہیں، صرف ضروری خدمات (میڈیکل اسٹورز، روزمرہ کی اشیاء کی دکانیں، تندور اور ایمرجنسی سروسز) کو سخت حفاظتی پروٹوکولز کے تحت کام کی اجازت ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ موہلہ پمپ ہاؤس کے ایک رہائشی میں وائرس کی تصدیق کے بعد کیا گیا۔

صحت کے محکمے نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فوری طور پر احتیاطی اقدامات شروع کردیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آفس کے میڈیا سیل نے تصدیق کی ہے کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔  

اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا میں رواں سال کے دوران اب تک منکی پاکس کے 9 کیسزسامنے آکے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے جمرود کے اسسٹنٹ کمشنر اور مقامی پولیس کو لاک ڈاؤن کے احکامات پر عملدرآمد کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔ صوبائی حکام عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور سرکاری ہدایات کی پابندی کریں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!