پاک بھارت کشیدگی، مارکیٹوں میں اہم ادویات کی شدید قلت

Webdesk
|
4 May 2025
کراچی: پاک بھارت کشیدگی کے باعث دو طرفہ تجارت معطل ہونے کے بعد اس کے منفی اثرات پاکستان کے فارماسیوٹیکل سیکٹر پر بھی نمایاں ہونے لگے ہیں۔
ملک میں دوا سازی کیلئے درکارتقریبا 30 فیصد خام مال بھارت سے درآمد کیا جاتا ہے، جس کی فراہمی رکنے سے ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے، خصوصا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صورتحال تشویشناک ہو چکی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں عام اورضروری ادویات ناپید ہوگئی دارالحکومت کی میڈیکل مارکیٹوں میں بخار، درد، پیٹ کی خرابی اورسانس میں دشواری کی عام استعمال ہونیوالی ادویات شدید قلت کا شکار ہیں۔
فارمیسی مالکان کے مطابق کچھ ادویات مارکیٹ سے تقریبا غائب ہوچکی ہیں ان میں بروفن، فلیجل، پیڈیٹرال اوآرایس، وینٹولین انہیلرشامل ہیں۔
Comments
0 comment