پاکستان کے چار علاقوں کے سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف
چار اضلاع کے سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے
ویب ڈیسک
|
18 Jan 2025
پاکستان کے چار علاقوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چار اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان،لکی مروت، خیرپور کے ماحولیاتی نمونے پولیو پازیٹیو نکلے ہیں۔
ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ون کی تصدیق،متاثرہ اضلاع سے پولیو ٹیسٹ کیلئے نمون دسمبر 2024 میں ہوئی تھی۔
ٹنڈو الہ یار،خیرپور، ٹنڈو محمد خان کی سیوریج میں پہلی بار پولیو پازیٹیو نکلی۔ واضح رہے کہ 2024 کے دوران ملک میں 73 پولیو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
Comments
0 comment