پاکستان میں 2024 کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

پاکستان میں 2024 کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں پولیوکا کیس13 سال بعدسامنے آیا ہے۔
پاکستان میں 2024 کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

Webdesk

|

14 Mar 2024

پاکستان میں 2024کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا،ڈیرہ بگٹی میں ڈھائی سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

قومی ادارہ صحت نے 2024 کے پہلے پولیو کیس کی تصدیق کردی،بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں پولیوکا کیس13 سال بعدسامنے آیا ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق 22فروری کوبخاراورکمزوری کی شکایت پر بچے کے ٹیسٹ کرائے گئے، اس دوران بچے میں پولیو وائلڈ وائرس ٹائپ ون کی تصدیق ہوئی۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں آخری پولیو کا کیس تین سال قبل فروری 2021 میں قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہو تھا۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ماحولیاتی نمونوں میں گذشتہ برس اگست کے مہینے سے پولیو وائرس کی موجودگی پائی جارہی ہے، پولیو کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر صوبے کے 9 اضلاع میں خصوصی پولیو مہم 24 مارچ سے شروع کی جائے گی۔ 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!