پاکستان میں پولیو کا 73واں کیس سامنے آگیا
ٹھٹھہ سے پہلا کیس سامنے آیا ہے
ویب ڈیسک
|
17 Jan 2025
پاکستان میں سال 2024 کا 73 واں پولیو کیس رپورٹ ہوا۔
قومی پولیو مرکز کے مطابق ٹھٹھہ سے ایک پولیو کیس کی تصدیق کی۔
اس کیس کا آغاز دس دسمبر 2024 کو ہوا تھا۔ ٹھٹھہ سے گزشتہ سال میں پولیو کا یہ پہلا کیس ہے۔
پاکستان میں پولیو کیس میں سے 27 بلوچستان، 22 خیبر پختونخوا، 22 سندھ، اور ایک ایک پنجاب اور اسلام آباد سے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق سال کی پہلی پولیو ویکسینیشن مہم 3 سے 9 فروری 2025 تک ملک بھر میں چلائی جائے گی۔ قومی مرکز نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کی ویکسین لازمی پلوائیں۔
Comments
0 comment