پاکستانی سیٹلائٹ نے چاند سے پہلی تصویر بھیج دی

پاکستانی سیٹلائٹ نے چاند سے پہلی تصویر بھیج دی

مشن تین مئی کو لانچ کیا گیا تھا
پاکستانی سیٹلائٹ نے چاند سے پہلی تصویر بھیج دی

ویب ڈیسک

|

10 May 2024

پاکستان کے سیٹلائٹ مشن iCube قمر نے قمری مدار سے چاند کی پہلی تصویر کامیابی کے ساتھ بھیج دی۔

 اس سے قبل 3 مئی کو پاکستان نے اپنے iCube قمر کو چین میں وینچانگ خلائی لانچ سائٹ، ہینان سے Chang’E-6 مشن کے ساتھ لانچ کیا گیا۔

 کیوب سیٹلائٹ کو چین کے لانگ مارچ-5 راکٹ کے ذریعے لے جایا گیا۔

 سیٹلائٹ 8 مئی کو چاند کے مدار میں داخل ہوا اور پاکستانی انجینئرز کا تجربہ کامیاب رہا۔

 اس کارنامے کے بعد پاکستان سیٹلائٹ بھیجنے والا چھٹا ملک بن گیا۔ واضح رہے کہ چاند زمین سے اوسطاً 384,400 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

 انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آئی کیوب قمر نے چاند کے گرد تین چکر لگائے۔

 چائنا نیشنل اسپیس ایجنسی (سی این ایس اے) نے کامیاب چاند مشن کے موقع پر ایک تقریب میں تصاویر کی نقاب کشائی کی۔

 سی این ایس اے نے تقریب کے دوران یہ تصاویر بیجنگ میں پاکستان کے سفیر کے حوالے کیں۔

 اس سیٹلائٹ کو انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی (IST) نے چین کی شنگھائی یونیورسٹی SJTU اور پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو کے تعاون سے ڈیزائن اور تیار کیا تھا۔

 آئی ایس ٹی کے ڈاکٹر خرم خورشید نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشن تین سے چھ ماہ تک چاند کی سطح سے نمونے جمع کرے گا۔

 یہ تاریخ کا پہلا مشن ہے جو چاند سے دور کی طرف لینڈنگ کرے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!