پنجاب حکومت کا ماں بننے والی اور حاملہ خواتین کو 23 ہزار روپے دینے کا اعلان

ویب ڈیسک
|
19 Mar 2025
حکومت پنجاب نے نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کے لیے ایک نئی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔
اس پروگرام کو آغوش کا نام دیا گیا ہے جس کے تحت، خواتین کو 23 ہزار روپے کی معاونت فراہم کی جائے گی۔جس کا مقصد حاملہ خواتین اور نومولود بچوں کی صحت اور بہبود کو بہتر بنانا ہے۔
پہلے مرحلے میں، اس پروگرام کا آغاز صوبے کے 13 اضلاع میں کیا گیا ہے، جن میں ڈیرہ غازی خان، راجن پور، رحیم یار خان، اور میانوالی شامل ہیں۔
حکام کے مطابق، یہ امدادی رقم حاملہ خواتین کو بچے کی پیدائش تک باقاعدہ طبی معائنے کے لیے دی جائے گی۔
اس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ خواتین دوران حمل مناسب طبی دیکھ بھال حاصل کریں، جس سے نہ صرف ان کی صحت بلکہ نوزائیدہ بچوں کی صحت کو بھی فائدہ پہنچے۔
یہ اقدام حکومت پنجاب کی جانب سے خواتین اور بچوں کی صحت کے شعبے میں بہتری لانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے، حکومت امید کرتی ہے کہ غریب اور پسماندہ علاقوں میں رہنے والی خواتین کو بہتر طبی سہولیات تک رسائی مل سکے گی، جس سے ان کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آئے گی۔
Comments
0 comment