پشاور کے سینٹرل جیل میں ایچ آئی وی پھیلنے لگا، درجن سے زیادہ کو تشخیص

پشاور کے سینٹرل جیل میں ایچ آئی وی پھیلنے لگا، درجن سے زیادہ کو تشخیص

پشاور جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے بھی تصدیق کردی
پشاور کے سینٹرل جیل میں ایچ آئی وی پھیلنے لگا، درجن سے زیادہ کو تشخیص

ویب ڈیسک

|

11 May 2024

پشاور کی سینٹرل جیل میں موجود 16 قیدیوں کو ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔

سینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ وسیم خان نے بتایا کہ جیل اتھارٹی نے کل 3400 قیدیوں میں سے 549 کے جدید آلات سے ٹیسٹ کیے جن میں سے 16 میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ قیدی منشیات کے عادی تھے، اور انہیں وائرس کی تصدیق کے بعد الگ تھلگ کر دیا گیا تھا تاکہ دوسروں میں بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

مزید یہ کہ جیل انتظامیہ متاثرہ قیدیوں کو طبی علاج اور مشاورت فراہم کر رہی ہے۔ 

واضح رہے کہ انسانی حقوق کی تنظیم نے 2022 میں اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ اڈیالہ جیل میں گنجائش سے 180 فیصد زیادہ قیدی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیل 2,174 قیدیوں کی گنجائش ہے جبکہ وہاں پر 6,000 سے زیادہ قیدیوں کو رکھا گیا ہے اور 1,500 سے زیادہ قیدیوں کے علاج کے لیے صرف ایک ڈاکٹر مختص ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!