پولیو کے کیسز کی تعداد 33 تک پہنچ گئی

پولیو کے کیسز کی تعداد 33 تک پہنچ گئی

کویٹہ سے رہائشی بچے کو پولیو وائرس کی تشخیص ہوئی ہے
پولیو کے کیسز کی تعداد 33 تک پہنچ گئی

ویب ڈیسک

|

15 Oct 2024

حکام نے منگل کے روز تصدیق کی ہے کہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے ایک بچے کو پولیو وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد رواں سال پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 33 ہوگئی۔

 نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے تصدیق کی کہ صوبائی دارالحکومت میں اس سال تیسرا کیس رپورٹ ہوا۔

 مزید برآں، شہر میں سیوریج کے 37 نمونے وائرس کی موجودگی کے لیے مثبت پائے گئے۔

 بلوچستان 17 کیسز کے ساتھ انتہائی متاثر ہے، 2024 میں سندھ میں 10 کیسز ریکارڈ کیے گئے، اس کے بعد خیبر پختونخوا میں 4 کیسز اور اسلام آباد اور پنجاب میں ایک ایک کیس سامنے آیا۔

 ملک گیر انسداد پولیو ویکسین مہم کے باوجود کیسز تیزی سے بڑھ رہے تھے۔ تاہم، ایک اور مہم 28 اکتوبر سے شروع ہوگی۔ 

 5 ستمبر کو این آئی ایچ نے پولیو کیسز کے تفصیلی اعدادوشمار قومی اسمبلی کے سامنے پیش کیے تھے۔

 سرکاری دستاویزات کے مطابق، NIH نے گزشتہ چار سالوں میں مجموعی طور پر پاکستان بھر میں پولیو کے 45 کیسز رپورٹ کیے ہیں۔ 2021 میں صرف ایک کیس رپورٹ ہوا تھا، لیکن 2022 میں یہ تعداد بڑھ کر 20 ہو گئی۔

 مزید یہ کہ 2023 میں چھ نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے جبکہ 2024 میں کیسز کی تعداد 33 تک پہنچ گئی۔

 2022 میں حکومت نے پولیو کے خاتمے کے لیے 180 ملین ڈالر مختص کیے تھے، جسے 2023 میں بڑھا کر 187 ملین ڈالر کر دیا گیا۔ سال 2024 کے لیے بجٹ صرف 80 ملین ڈالر رہ گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!