راولپنڈی کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی الرٹ نافذ

ویب ڈیسک
|
8 May 2025
بھارتی جارحیت کے بعد راولپنڈی کے تینوں اسپتالوں میں ایمرجنسی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔
تفصیلا تکے مطابق ڈرون حملوں کے بعد راولپنڈی کے تینوں الائیڈ ہسپتالوں ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں ایمرجنسی ہائی الرٹ جاری ہاسپٹیلز میں ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے باقاعدہ ریہرسل بھی کی گئی ۔
ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے تمام ڈاکٹرز کو فوری طلب کر لیا گیا ہے جبکہ ہولی فیملی، ڈی ایچ کیو اور بینظیر بھٹو اسپتالوں میں ڈاکٹر اور معاون عملے کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔
عملے کو فون 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایمرجنسی میں میڈیسن، خون ، آپریشن کے آلات و سامان، اکسیجن سلینڈرز کے اسٹاک کو رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الرٹ میں مریضوں کی بروقت نگہداشت یقینی بنانے کے لیے اضافی طبی عملہ بھی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کی ہدایت پر اسپتالوں میں الرٹ نافذ کیا گیاعوام سے غیر ضروری طور پر اسپتال نہ آنے کی اپیل کی گئی ہے تمام ایمرجنسی سہولیات مکمل فعال ہیں ریسکیو ڈیسک بھی قائم کردئیے گے ۔
متعلقہ اداروں کو بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ کر دیا گیا ۔
Comments
0 comment