راولپنڈی میں ڈینگی وائرس بے قابو، سب سے متاثرہ علاقہ پوٹھوہار قرار

راولپنڈی میں ڈینگی وائرس بے قابو، سب سے متاثرہ علاقہ پوٹھوہار قرار

ڈینگی کے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 47 کیسز سامنے آئے ہیں
راولپنڈی میں ڈینگی وائرس بے قابو، سب سے متاثرہ علاقہ پوٹھوہار قرار

ویب ڈیسک

|

23 Sep 2024

راولپنڈی میں ڈینگی وائس بے قابو ہوگیا اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور یومیہ بنیاد پر رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد اب درجنوں میں پہنچ گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے اعداد و شمار کے مطابق صرف چوبیس گھنٹوں کے دوران 47 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد رواں سیزن کے مریضوں کی تعداد 719 سے تجاوز کرگئی۔

اس وقت راولپنڈی کے الائیڈ اسپتال میں 124 مریض زیر علاج ہیں جبکہ انتظامیہ نے ڈینگی وائرس کے تدارک کیلیے اسپرے مہم سمیت دیگر خصوصی اقدامات بھی کیے ہیں۔

راولپنڈی کے علاقے پوٹھوہار سے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے جس کے بعد مذکورہ علاقے کو ہاٹ اسپاٹ قرار دیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!