شہر قائد میں رواں سال نیگلیریا سے پہلی ہلاکت کی تصدیق

شہر قائد میں رواں سال نیگلیریا سے پہلی ہلاکت کی تصدیق

شہر قائد میں نیگلیریا وائرس سے نجی اسپتال میں زیر علاج نوجوان انتقال کرگیا۔
شہر قائد میں رواں سال نیگلیریا سے پہلی ہلاکت کی تصدیق

Webdesk

|

2 Sep 2024

شہر قائد میں رواں سال نیگلیریا سے پہلی ہلاکت تصدیق ہوگئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت کا اس حوالے کہنا ہے کہ شہر قائد میں نیگلیریا وائرس سے نجی اسپتال میں زیر علاج نوجوان انتقال کرگیا۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق 19سال کے نوجوان کو  21 اگست کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق نوجوان ضلع شرقی کا رہائشی تھا اور اس میں 25 اگست کو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نیگلیریا صاف پانی میں افزائش پانے والا ایسا جرثومہ ہے جو ناک کے ذریعے دماغ کی جھلی کو متاثر کرتے ہوئے انسانی دماغ کو کھانے کی صلاحیت رکھتا ہے ، جس سے انسان کی موت واقع ہوجاتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق نیگلیریا سے بچائو کے لیے پانی میں کلورین کا 50 فیصد ہونا ضروری  ہے۔

نیگلیریا منہ کے ذریعے سے دماغ تک نہیں پہنچتا ہے، نہ ہی یہ جرثومہ کھارے پانی میں زندہ رہ پاتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!