سندھ حکومت کا 41 لاکھ لڑکیوں کو کینسر سے بچاؤ کی مفت ویکسین لگانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
|
18 Jul 2025
کراچی: صوبائی محکمہ صحت کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر ڈاکٹر شاہ محمد شیخ نے بتایا ہے کہ سندھ بھر میں 9 سے 14 سال کی 41 لاکھ لڑکیوں کو ہیومن پیپیلوما وائرس (HPV) کے خلاف حفاظتی ویکسین لگائی جائے گی۔
اس مہم کا مقصد نوجوان لڑکیوں کو مستقبل میں سروائیکل کینسر سے بچانا ہے۔
محکمے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مہم کے دوران 41 لاکھ لڑکیوں کو ویکسین لگائی جائے گی اور یہ مہم آئندہ ماہ سے شروع ہوگی۔
مہم کیلیے لیڈی ہیلتھ ورکرز والدین کو آگاہی فراہم کی جائے گی اور ضلع کورنگی میں 2 لاکھ 33 ہزار لڑکیوں کو ویکسین دی جائے گی۔
وائرس کتنا خطرناک ہے؟
یہ وائرس سروائیکل (ہڈیوں کے) کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔ اس کی واضح علامات نہیں ہوتیں، جس کی وجہ سے والدین بے خبر رہتے ہیں۔
جلد پر چھوٹے دانے یا ابھار، درد اور خراش اس کی ممکنہ علامات ہیں۔
ویکسین مہم کیلیے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تربیت دی جا رہی ہے۔ کورنگی سمیت تمام اضلاع میں مائیکرو پلاننگ مکمل ہوچکی ہے جبکہ شام کی ڈسپنسریاں بھی ویکسینیشن میں مدد کریں گی۔
یہ مہم صوبے کی لڑکیوں کو ایک خطرناک بیماری سے بچانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
Comments
0 comment