آسٹرازینیکا نے دنیا بھر سے اپنی کورونا ویکسین کی خوراکیں واپس منگوا لیں

آسٹرازینیکا نے دنیا بھر سے اپنی کورونا ویکسین کی خوراکیں واپس منگوا لیں

حال ہی میں یہ ثابت ہوا کہ ویکسین کے استعمال سے خون جم سکتا ہے
آسٹرازینیکا نے دنیا بھر سے اپنی کورونا ویکسین کی خوراکیں واپس منگوا لیں

ویب ڈیسک

|

9 May 2024

آسٹرازینیکا کمپنی نے دنیا بھر سے تین ارب کورونا کی ناقص خوراکیں واپسی منگوالیں۔

اس بات کا اعلان کمپنی نے بدھ کے روز کیا اور بتایا کہ وہ دنیا بھر میں بھیجی گئی اپنی خوراکیں واپس منگوانے کا حکم جاری کرچکی ہے جبکہ ان کے استعمال کو فوری رکنے کا پیغام بھی جاری کردیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق نئے کورونا وائرس کی مختلف حالتوں میں اضافے کا مطلب ہے کہ مانگ نئی اپڈیٹ شدہ ویکسینز کی طرف منتقل ہو گئی ہے۔ ویکسین نے وبائی امراض کے دوران لاکھوں جانوں کو تو بچایا لیکن بعض کیسز میں یہ وائرس مہلک صورت اختیار کرجاتا ہے  اور خون جمنے سے مریض کی موت بھی ہوسکتی ہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق ویکسین کی تیاری میں دس سال کا عرصہ لگتا ہے مگر ہنگامی بنیادوں پر اسے دس ماہ کے قلیل عرصے میں تیار کیا گیا تھا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ویکسین کی افادیت ختم ہوگئی ہے جبکہ اس کی وجہ سے خون جمنے جیسی شکایات اور اموات بھی رپورٹ ہوئیں ہیں جس کے باعث ویکسین کا استعمال روک دیا ہے۔

برسٹل یونیورسٹی کے پروفیسر ایڈم فن نے کہا، "سچ یہ ہے کہ اس نے ایک بہت بڑا فرق پیدا کیا، یہ وہی تھا جس نے ہمیں اس تباہی سے نکالا جو اس وقت سامنے آ رہی ہے۔ تاہم، اس کی ساکھ کو نقصان پہنچا کیونکہ اس کے استعمال کی صورت میں غیر معمولی خون کے لوتھڑے بنے کی شکایت بھی سامنے آئیں ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق کمپنی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایسٹرازینیکا ویکسین کی طلب میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے جس کے باعث ویکسین کی تیاری روک دی ہے، مارکیٹ میں دیگر اداروں کی ویکسینز کی آمد نے طلب پر شدید منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔

کمپنی نے مزید کہا کہ کووڈ کے نئے ویریئنٹس کی آمد کے ساتھ ہی مارکیٹ میں ویکسینز کی بھرمار ہے، ایسے میں طلب تیزی سے متاثر ہوئی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!