اینٹی بائیوٹک کے استعمال کا خطرناک نقصان سامنے آگیا

اینٹی بائیوٹک کے استعمال کا خطرناک نقصان سامنے آگیا

یہ بات ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے
اینٹی بائیوٹک کے استعمال کا خطرناک نقصان سامنے آگیا

ویب ڈیسک

|

24 Jan 2025

طبی ماہرین نے عام طور پر استعمال کی جانے والی اینٹی بائیوٹک کے خوفناک نقصان کا انکشاف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ہونے والی تحقیق میں امریکی ریاست الباما کے اُن شہریوں کا ڈیٹا اور میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لیا گیا جو روسیفن نامی اینٹی بائیوٹک استعمال کرتے ہیں۔

شمالی الاباما میں گیارہ افراد کو ایک عام اینٹی بائیوٹک ملنے کے بعد ممکنہ طور پر مہلک ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ریاست کے محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ اینٹی بائیوٹک کے استعمال کرنے سے بعض لوگوں کو شدید الرجی اور انفیکشن ہوا، جس کی وجہ سے اُن کی جلد پر دانے ابھر آئے جبکہ انہیں سانس لینے میں دشواری سمیت دیگر پیچیدگیوں کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

ماہرین کے مطابق جن لوگوں کو اینٹی بائیوٹک سے نقصان ہوا اس سے قبل اُن کی مذکورہ بیماریوں کی کوئی ہسٹری نہیں ملی۔

ڈاکٹرز نے تجویز دی ہے کہ مذکورہ یا کوئی بھی اینٹی بائیوٹک بغیر تجویز کے استعمال نہ کریں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!