60 سالہ خاتون نے مس یونیورس کا تاج اپنے سر پر سجا لیا

60 سالہ خاتون نے مس یونیورس کا تاج اپنے سر پر سجا لیا

پیشے کے اعتبار سے وکیل اور صحافی رہنے والی خاتون نے مس ارجنٹائن مقابلے کیلیے بھی کوالیفائی کرلیا ہے
60 سالہ خاتون نے مس یونیورس کا تاج اپنے سر پر سجا لیا

ویب ڈیسک

|

27 Apr 2024

کہتے ہیں کہ شوق اور جنون کا کوئی مول نہیں، یہ بات ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والی ایک 60 سالہ خاتون نے سچ ثابت کر دکھائی۔

ماریسا روڈریگز نے مس یونیورس بیونس آئرس کے مقابلوں میں حصہ کیا اور 2024 کی حسینہ کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔

پیشے کے اعتبار سے وکیل اور صحافی رہنے والی خاتون نے مس ارجنٹائن مقابلے کیلیے بھی کوالیفائی کرلیا ہے۔

جس کے بعد 60 سالہ الیجینڈرا ماریسا روڈریگز مئی 2024 میں ہونے والے مس یونیورس ارجنٹائن کے مقابلے میں بیونس آئرس کی نمائندگی کریں گی۔

رپورٹ کے مطابق اس سے قبل مِس یونیورس کے مقابلے میں صرف 18 سے 28 برس تک کی خواتین حصہ لینے کی اہل تھیں۔

تاہم، مِس یونیورس مقابلے کا اہتمام کرنے والے ادارے نے رواں سال کی شروعات میں اعلان کیا تھا کہ اب اس مقابلے میں 28 سال سے زیادہ عُمر کی خواتین بھی بطورِ اُمیدوار حصہ لے سکتی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!