74 فیصد پاکستانی نوجوانوں نے بیرون ملک نہ جانے کا فیصلہ کرلیا، سروے

74 فیصد پاکستانی نوجوانوں نے بیرون ملک نہ جانے کا فیصلہ کرلیا، سروے

ملک سے نہ جانے اور ترقی میں حصہ ڈالنے والوں میں متوسط طبقے کے نوجوانوں کی تعداد زیادہ ہے
74 فیصد پاکستانی نوجوانوں نے بیرون ملک نہ جانے کا فیصلہ کرلیا، سروے

ویب ڈیسک

|

24 Dec 2024

ایک حالیہ سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 74 فیصد پاکستانیوں نے سیاسی عدم استحکام، معاشی بے یقینی، بلند مہنگائی اور روزگار کے قلیل مواقع سمیت بے مثال چیلنجوں کا سامنا کرنے کے باوجود ملک میں رہنے اور اس کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے،

ستمبر کے آخری ہفتے میں کیے گئے ایک سروے میں 18 سے 34 سال کی عمر کے 1600 شرکا شامل تھے۔ صرف 26 فیصد شرکاء نے کہا کہ اگر انہیں موقع ملے تو پھر وہ بیرون ملک جانے پر غور کریں گے۔

ان میں سے بیشتر نے پاکستان سے روزگار کے سلسلے میں مشرق وسطیٰ کے مقامات کو ترجیح دی۔ جواب دہندگان میں سے 30% کا سعودی عرب، 20% دبئی، 9% برطانیہ، 8% کینیڈا، 8% امریکہ، 5% یورپ، 3% آسٹریلیا، 2% ، ترکی، 2% قطر، 2% اٹلی، جرمنی ایک فیصد جانے پر راضی تھے۔

مزید برآں، سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ خاص طور پر اسلام آباد میں مراعات یافتہ طبقے نے پاکستان چھوڑنے کی طرف زیادہ جھکاؤ ظاہر کیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت کے 46 فیصد نوجوان اس فہرست میں سرفہرست ہیں، جس سے یہ پاکستان کے تمام خطوں میں سب سے زیادہ فیصد ہے۔ اسی طرح 35 فیصد افراد کا تعلق خیبرپختونخوا، 27 فیصد پنجاب، 21 فیصد بلوچستان اور 20 فیصد سندھ سے ہے جو بیرون ملک جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

حیثیت کے لحاظ سے، اعلیٰ متوسط ​​اور مراعات یافتہ طبقے کے 36% نوجوانوں نے مستقل طور پر بیرون ملک آباد ہونے کے منصوبوں کا اظہار کیا۔ اس کے برعکس، 28% متوسط ​​طبقے سے اور 23% غیر مراعات یافتہ طبقے سے ملک چھوڑ کر ترقی یافتہ ممالک میں آباد ہونے کے لیے تیار ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!