85 فیصد پاکستانی مرد گھریلو تشدد کے مخالف، 9 فیصد حامی نکلے

85 فیصد پاکستانی مرد گھریلو تشدد کے مخالف، 9 فیصد حامی نکلے

گیلپ کی جانب سے کیے گئے سروے کے نتائج سامنے آگئے
85 فیصد پاکستانی مرد گھریلو تشدد کے مخالف، 9 فیصد حامی نکلے

ویب ڈیسک

|

13 Apr 2024

پاکستان میں ہونے والے ایک حالیہ سروے میں 85 فیصد مردوں نے خواتین پر گھریلو تشدد کی مخالفت جبکہ 9 فیصد نے حمایت کردی۔

غیر سرکاری ادارے گیلپ پاکستان کی جانب سے کیے گئے ایک حالیہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 85 فیصد سے زائد ملک خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف ہیں۔

سروے میں حصہ لینے والوں میں سے تقریباً 89 فیصد پاکستانیوں نے قرار دیا ہے کہ بیوی پر جسمانی تشدد یا خواتین کے خلاف کسی بھی قسم کا تشدد "ناقابل قبول" ہے۔

سروے میں حصہ لینے والے 9 فیصد مردوں نے خواتین کے خلاف گھریلو تشدد کی حمایت بھی کی۔

تاہم، ایک فیصد نے میاں بیوی کے تشدد کے معاملے پر غیر جانبدارانہ موقف اختیار کیا اور نہ کھل کر اس کی حمایت کی اور نہ ہی مخالفت کی۔

سروے کے برعکس، پاکستان میں تقریباً 40 فیصد خواتین کو اپنی زندگی میں جسمانی یا جذباتی تشدد کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس (این سی ایچ آر) نے ایک تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ طلاق یافتہ، بیوہ اور الگ ہونے والی خواتین کو شادی شدہ خواتین کے مقابلے زیادہ گھریلو تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!