عدالت نے رجٹ بٹ کو بڑا حکم دے دیا

عدالت نے رجٹ بٹ کو بڑا حکم دے دیا

رجب بٹ کیخلاف شعائر اسلام کی بے حرمتی کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے رجٹ بٹ کو بڑا حکم دے دیا

Webdesk

|

10 Apr 2026

کرچی:  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ایڈ سیشن جج وسطی کی عدالت نے  شعائر اسلام کی بے حرمتی کرنے کے مقدمے  میں ملزم رجب بٹ کا بیان ریکارڈ کرنے اور آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے ۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ایڈ سیشن جج وسطی کی عدالت روبرو معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کیخلاف شعائر اسلام کی بے حرمتی کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

ملزم رجب بٹ اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوا۔ فاضل جج نے ایس آئی او تھانہ حیدری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کیس کی مکمل فائل اور متعلقہ ایوڈنس کہاں ہیں؟

 آپ کو گزشتہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا تھا، اپ پیش کیوں نہیں ہوئے؟ عدالت نے استفسار کیا کہ گزشتہ سماعت پر ملزم رجب بٹ کا بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دیا گیا تھا بیان کہاں ہیں؟

تفتیشی افسر نے کہا کہ نا تو مکمل کیس کا علم ہے نا ہی اس کیس کی انویسٹی گیشن کا علم ہے۔ عدالت نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن سینٹرل کو ملزم رجب بٹ کا بیان ریکارڈ کرنے اور آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

ملزم رجب بٹ کے وکیل کی معزز جج سے تکرار ہوئی کہ آپ نے میری 196 کی درخواست پر کوئی آرڈر نہیں کیا؟ یہ خلاف قانون عمل ہے۔

معزز جج نے ریمارکس دیئے مجھے آپ ڈکٹیشن مت دیں، میں آپ کی مرضی کے مطابق کام نہیں کروں گا۔ اگر آپ کو عدم اعتماد ہے تو کیس ٹرانفسر کی درخواست دائر کرسکتے ہیں۔ عدالت نے سماعت 24 اپریل تک ملتوی کردی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!