عرفی جاوید کو کس نے ہراساں کیا؟ اداکارہ کی لب کشائی
Webdesk
|
6 Sep 2024
ممبئی : بھارتی ماڈل و اداکارہ عرفی جاوید نے کمسن لڑکے کی جانب سے ہراساں کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔
عرفی جاوید نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے ہراسانی کے واقعے کے بارے میں بتایا۔انسٹااسٹوری میں عرفی جاوید کا کہنا تھا کہ کل میرے اور اہل خانہ کے ساتھ ایک انتہائی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔
عرفی کی اسٹوری کے مطابق 'جب فوٹو گرافرز میرا فوٹوشوٹ کررہے تھے تو اسی دوران لڑکوں کا ایک گروپ وہاں سے گزرا۔
اس گروپ سے ایک لڑکے نے میری والدہ اہل خانہ اور سب کے سامنے مجھے دیکھ کر چیختے ہوئے انتہائی نامناسب سوال کیا جب کہ اس لڑکے کی عمر بمشکل 15 سال تھی'۔
ایک دوسری اسٹوری میں عرفی نے لکھا کہ ' آپ میرے چہرے پر واضح دیکھ سکتے ہیں کہ میں کتنی پریشان تھی، میرا دل کررہا تھا کہ میں اس لڑکے کو وہیں فوٹو گرافرزکے سامنے مکا ماردوں'۔
عرفی نے اپنی اسٹوری میں والدین سے درخواست کی کہ وہ اپنے بچوں کو خواتین کا احترام اور سب کی عزت کرنا سکھائیں، میں ان لڑکوں کے والدین کیلئے برا محسوس کررہی ہوں'۔
Comments
0 comment