عائزہ خان کی چیٹ جی پی ٹی سے متعلق پوسٹ پر بحث چھڑ گئی

عائزہ خان کی چیٹ جی پی ٹی سے متعلق پوسٹ پر بحث چھڑ گئی

مزاحیہ انسٹاگرام سٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
عائزہ خان کی چیٹ جی پی ٹی سے متعلق پوسٹ پر بحث چھڑ گئی

Webdesk

|

15 Jul 2026

کراچی: اداکارہ عائزہ خان کی چیٹ جی پی ٹی سے متعلق ایک مزاحیہ انسٹاگرام سٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

عائزہ خان نے لکھا تھا کہ 90 کی دہائی کے بچو! جب بھی خود کو کم عقل سمجھو تو یاد رکھو، ہم نے چیٹ جی پی ٹی کے بغیر اپنی ڈگریاں مکمل کی تھیں۔ سٹوری سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔

نوجوان صارفین نے بھی دلچسپ انداز میں ردِِعمل دیتے ہوئے کہا کہ چیٹ جی پی ٹی جیسے جدید ٹولز تعلیم کا متبادل نہیں بلکہ تحقیق، موضوعات کو سمجھنے اور پیداواری صلاحیت بڑھانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!