عائزہ خان نے اسکول میں داخلہ لے کر بچپن کا خواب پورا کرلیا

عائزہ خان نے اسکول میں داخلہ لے کر بچپن کا خواب پورا کرلیا

عائزہ خان نے خوشی کی خبر انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی اور اپنے والدین کا تعاون پر شکریہ ادا کیا
عائزہ خان نے اسکول میں داخلہ لے کر بچپن کا خواب پورا کرلیا

ویب ڈیسک

|

19 Dec 2024

عائزہ خان ایک قابل ذکر پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ ہے اور اُن کے انسٹاگرام پر فالوررز کی تعداد 1 کروڑ 44 لاکھ  کے قریب ہے۔

پیارے افضل اور میرے پاس تم ہو جیسے ہٹ ڈراموں کے بعد بھی اُن کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔

حال ہی میں عائزہ خان نے اپنے مداحوں کے ساتھ ایک حیرت انگیز خبر شیئر کی ہے اور بتایا کہ انہوں نے لندن میں ایکٹنگ اسکول جوائن کیا ہے جو ان کا شروع سے ہی خواب تھا اور اپنے والدین کی مدد اور تعاون سے اب وہ تھیٹر سیکھنے کی اپنی خواہش کو پورا کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔

اداکاری اکیڈمی کے ذریعے انہوں نے لندن میں رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹس میں داخلہ لے لیا ہے۔

عائزہ خان کی کامیابی پر انہیں مداحوں نے مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!