آئمہ بیگ کے نئے گلیمرس لک نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی

آئمہ بیگ کے نئے گلیمرس لک نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی

آئمہ بیگ کی اس بے تکلف اور شوخ اندازِ گفتگو کو مداحوں نے خوب سراہا
آئمہ بیگ کے نئے گلیمرس لک نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی

Webdesk

|

27 Jul 2026

کراچی: پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے نئے گلیمرس انداز سے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تازہ تصاویر میں آئمہ بیگ فل میک اپ کے ساتھ منفرد لک میں نظر آئیں جس پر مداحوں کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

تصاویر کے کیپشن میں آئمہ بیگ نے لکھا کہ عموما بھاری میک اپ ترجیح نہیں دیتے، اس لیے یہ انداز میرے لیے ایک نیا تجربہ تھا۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں یہ بھی لکھا کہ ممکن ہے بعد میں اس پوسٹ کو آرکائیو کردوں۔

بعد ازاں گلوکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک قریبی سیلفی بھی شیئر کی جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ فل میک اپ لک آزمانے کے باوجود میں اب بھی اس کے بارے میں مکمل طور پر پراعتماد نہیں ہوں تاہم نئے انداز کو آزمانا میرے لیے ایک دلچسپ تجربہ ثابت ہوا۔

آئمہ بیگ کی اس بے تکلف اور شوخ اندازِ گفتگو کو مداحوں نے خوب سراہا جبکہ ان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور صارفین ان کے نئے لک پر اپنی آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!