بہن کی شادی میں عروہ حسین کا زبردست ڈانس، محفل لوٹ لی

Webdesk
|
7 Feb 2025
اداکارہ عروہ حسین نے اپنی بہن ماورا کی شادی کی تقریب میں ہمشیرہ سے محبت کا اظہار ڈانس کر کے کیا۔
اداکارہ عروہ حسین کی شیندی کے فنکشن میں عروہ حسین اور فرحان سعید کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔
ماورا کی شادی کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔ ان کی شیندی یعنی مہندی اور بارات کے دن ان کی بڑی بہن عروہ اور بہنوئی گلاکار فرحان سعید نے شاندار ڈانس پرفارمنس پیش کیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں عروہ اور فرحان سعید کو مختلف گانوں پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر فرحان سفید شیروانی جبکہ عروہ شیشوں سے سجے رنگ برنگے شرارے میں ملبوس ہیں۔
جبکہ دلہن ماورا نے اپنے اس خاص دن کیلئے گلابی رنگ کے پرکشش عروسی لباس کا انتخاب کیا جبکہ امیر گیلانی نے سنہرے رنگ کی شیروانی زیب تن کر رکھی ہے۔
یاد رہے کہ ماورا کی شادی کے پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب چرچے ہورہے ہیں اور بھارتی مداح بھی اداکار کیلئے نیک تمناں کا اظہار کر رہے ہیں۔
Comments
0 comment