بھارتی فیشن ڈیزائنر کی ساڑھی میں ماہرہ خان کی تصاویر وائرل
ماہرہ خان نے اس ساڑھی میں خاص طور پر فوٹو شوٹ کروایا ہے
ویب ڈیسک
|
28 Dec 2024
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی ساڑھی میں نئی تصاویر سامنے آئیں جنہیں مداحوں نے پسند کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان کی ساڑھی میں تصاویر مشہور بھارتی ڈیزائنر منیش ملہوترا نے شیئر کیں اور اداکارہ کے انداز کو سراہا۔
ان تصاویر پر صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا اور ماہرہ خان کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان کو پاکستان اور بھارت میں یکساں پزیرائی حاصل ہے اور دونوں ممالک میں اُن کے ہزاروں پرستار ہیں۔ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ ایک فلم میں کام بھی کرچکی ہیں تاہم ہندو انتہا پسندوں کی وجہ سے اُن کا بھارت میں فلمی کیریئر فی الحال رک گیا ہے۔
Comments
0 comment