4 hours ago
امیشا پٹیل نے شادی نہ کرنے کی دلچسپ وجہ بیان کردی
میرے پاس خاندان کے قریبی افراد اور دوستوں پر مشتمل 100 ایسے لوگ ہیں جو مجھ سے محبت کرتے ہیں
Webdesk
|
7 Aug 2026
ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ امیشا پٹیل نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی۔
حال ہی میں امیشا پٹیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے مداحوں کے ساتھ سوال پوچھنے کے سیشن کا اہتمام کیا۔
اسی دوران ایک مداح کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ 'آپ شادی کب کررہی ہیں؟'اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ کبھی نہیں، میں اکیلے ہی بہت خوش ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میرے پاس خاندان کے قریبی افراد اور دوستوں پر مشتمل 100 ایسے لوگ ہیں جو مجھ سے محبت کرتے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ میں کسی ایک شخص کو برداشت نہیں کرسکتی کہ وہ میری زندگی میں آئے اور سب کچھ بدل دے۔
Comments
0 comment