بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے ہاں بیٹے کی ولادت
Webdesk
|
16 Nov 2024
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے گھر لڑکے کی پیدائش ہوئی ہے۔
رویت شرما نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دلچسپ انداز سے دی اور ایک اینیمیشن شیئر کی۔
اس میں اُن کی اہلیہ ریتیکا سجدہ، بیٹی سمیرا جبکہ ایک نوازائیدہ بچے کو دکھایا گیا۔
انہوں نے ہفتے کے روز انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ کا عنوان دیا، "فیملی - وہ جہاں ہم چار ہیں۔" اطلاعات کے مطابق روہت شرما کے گھر 15 نومبر کو بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔
بیٹے کی ولادت پر ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں نے انہیں مبارک باد دی اور بچے کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ واضھ رہے کہ روہت شرما نے پرتھ میں 22 نومبر سے شروع ہونے والی سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلنے سے معذرت کی تھی۔
اس سے قبل یہ اطلاع ملی تھی کہ ہندوستانی کپتان روہت ذاتی وجوہات کی بنا پر ٹیسٹ سیریز میں موجود نہیں ہوں گے۔
Comments
0 comment