برطانوی یونیورسٹی اب ’’جادوگر‘‘ بھی بنائے گی!

برطانوی یونیورسٹی اب ’’جادوگر‘‘ بھی بنائے گی!

آپ نے اب تک ہیری پوٹر فلم سیریز میں جادوگری کی تعلیم دیتے دیکھا ہوگا لیکن اب برطانوی یونیورسٹی باقاعدہ جادو ٹونے کی تعلیم اور ڈگری دے گی۔
برطانوی یونیورسٹی اب ’’جادوگر‘‘ بھی بنائے گی!

|

21 Oct 2023

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی یونیورسٹی آف ایکسیٹر نے آئندہ سال سے جادو ٹونے کی تعلیم دینے کے ساتھ اس میں با قاعدہ پوسٹ گریجویٹ ڈگری دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس حوالے سے یونیورسٹی حکام کا کہنا تھا کہ جامعہ کی جانب سے یہ پروگرام آئندہ سال ستمبر 2024 میں شروع کیا جائے گا اور اس کورس میں جادو کی تاریخ کا جائزہ لینے کے ساتھ ادب، فلسفے، آثارِ قدیمہ، عمرانیات، نفسیات، ڈراما اور مذہب کا جادو کے حوالے سے تجزیہ کیا جائے گا۔

جادو ٹونے سے متعلق نئے شعبہ تعلیم کی سربراہ پروفیسر ایمیلی سیلوو ہوں گی جنہوں نے یونیورسٹی کے بلاگ میں لکھا کہ یونیورسٹی کے اندر اور باہر جادو ٹونے میں دلچسپی میں اضافے کی بنیاد معاشرے سے متعلق اٹھنے والے سوالات میں پائی جاتی ہے۔ اسی لیے یہ پروگرام لوگوں کو اس خیال کا دوبارہ جائزہ لینے کے قابل بنائے گا کہ مغرب عقلیات اور سائنس کی جگہ ہے جبکہ باقی دنیا کا تعلق جادو اور توہم پرستی سے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیکولونائزیشن، علمیات کے متبادل کی تلاش، فیمنزم اور انسداد نسل پرستی اس پروگرام کے بنیاد میں ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!