چاہت فتح علی خان کے سامنے آئسکریم بیچنے والے نے ہاتھ جوڑ لیے

چاہت فتح علی خان کے سامنے آئسکریم بیچنے والے نے ہاتھ جوڑ لیے

چاہت فتح علی خان کی ویڈیو پر صارفین کے دلچسپ تبصرے
چاہت فتح علی خان کے سامنے آئسکریم بیچنے والے نے ہاتھ جوڑ لیے

Webdesk

|

8 Dec 2023

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والے مضحکہ خیز گلوکار چاہت فتح علی خان کی آئے روز نت نئی ویڈیوز سامنے آتی ہیں۔

ان ویڈیوز میں سے بیشتر میں تو وہ اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہوتے ہیں یا پھر اپنا ہی کوئی گانا مخصوص انداز سے گن گنا رہے ہوتے ہیں۔

حال ہی میں انٹرنیٹ پر چاہت فتح علی خان کی ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی جسے دیکھ کر صارفین اپنی ہنسی نہیں روک سکے۔

یہ ویڈیو آئسکریم فروخت کرنے والے کی ہے جو کسی بھی گاہک کو آئسکریم دینے سے قبل اُس کے ساتھ کھیلتا ہے اور پھر تنگ کرنے کے بعد کون ہاتھ میں پکڑاتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئسکریم والے نے دو سے تین بار چاہت فتح علی کو تنگ کیا تو انہوں نے روک کر اپنا گانا شروع کردیا جس پر نوجوان نے آئسکریم گلوکار کو پکڑائی اور کان بند کر کے کاؤنٹر کے نیچے چھپ گیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!