ڈکی بھائی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس، اے ٹی ایمز کی واپسی میں پیشرفت

ڈکی بھائی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس، اے ٹی ایمز کی واپسی میں پیشرفت

لاہور کی ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کی
ڈکی بھائی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس، اے ٹی ایمز کی واپسی میں پیشرفت

ویب ڈیسک

|

13 Dec 2025

معروف یوٹیوبر سعدالرحمان المعروف ڈکی بھائی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور اے ٹی ایم کارڈز کی سپرداری سے متعلق درخواست پر عدالت میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران این سی سی آئی اے کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ تفتیشی افسر اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں اور شعیب ریاض نے ابھی تک کیس کا ریکارڈ واپس نہیں بھیجا۔

عدالت نے ڈکی بھائی کے وکیل سے استفسار کیا کہ ان کے مؤکل یوٹیوب کس طرح استعمال کر رہے تھے؟ جس پر وکیل نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ اصل یوٹیوب اکاؤنٹ این سی سی آئی اے کے قبضے میں ہے جبکہ زیرِ بحث اکاؤنٹ صرف ایڈیٹر کے استعمال کے لیے تھا۔

وکیلِ صفائی کا کہنا تھا کہ یہ سپرداری کی درخواست ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ این سی سی آئی اے کے پاس موجود الیکٹرانک ڈیوائسز، موبائل فونز، چار کریڈٹ کارڈز اور متعلقہ رقم ان کے مؤکل کے حوالے کی جائے۔

دوسری جانب این سی سی آئی اے نے ایک مرتبہ پھر رپورٹ جمع کرانے کے لیے مزید وقت مانگا۔ عدالت نے این سی سی آئی اے کو 15 دسمبر تک رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!