اداکار کی گرفتاری پر مداح کی جیل کے باہر خودسوزی کی کوشش
اداکار کو خاتون کے قتل کیس میں گرفتار کیا گیا تھا
ویب ڈیسک
|
15 Dec 2024
خاتون کے قتل میں گرفتار ہونے والے بھارت کے معروف الو ارجن کے مداح نے رہائی نہ ہونے پر جیل کے باہر خودسوزی کی کوشش کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار الو ارجن کے مداح نے دلبرداشتہ ہو کر جیل کے باہر خودسوزی کی کوشش کی تاہم پولیس اور دیگر لوگوں نے اُسے بچالیا۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل پولیس نے بھگڈر کے نتیجے میں خاتون کی ہلاکت کے کیس میں الو ارجن کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔
اداکار کے وکیل نے تلنگانہ ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے الو ارجن کی 50 ہزار بھارتی روپے کے مچلکوں کے عوض 4 ہفتوں کی عبوری ضمانت منظور کی تھی لیکن رہائی کی روبکار دیر سے جاری ہونے پر انہیں رات جیل میں گزارنا پڑی۔
تاہم انہیں علی الصبح جیل سے رہا کردیا گیا۔
Comments
0 comment