12 hours ago
اداکارہ جویریہ سعود نے ’نئے سفر‘ کا آغاز کردیا

ویب ڈیسک
|
3 May 2025
کراچی: معروف اداکارہ اور ماڈل جویریہ سعود نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حجاب پہن کر ایک نئے انداز میں تصاویر شیئر کیں، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
اداکارہ جویریہ سعود نے سنہرے حجاب اور عبایہ میں ایک خوبصورت لُک میں تصاویر پوسٹ کیں۔
انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ "بسم اللہ، ایک نئے سفر کا آغاز ہوگیا۔ اللہ کرے یہ سفر ترقی، سیکھنے اور خوشیوں کا باعث ہو۔ آمین۔"
تصاویر دیکھ کر مداحوں نے خیال ظاہر کیا کہ شاید وہ حج یا عمرے پر جا رہی ہیں۔
کچھ صارفین سمجھے کہ شاید رمضان ٹرانسمیشن کے بعد جویریہ سعود نے باقی زندگی حجاب لینے کا عہد کیا ہے۔
بعد میں جویریہ نے واضح کیا کہ یہ لُک دراصل ان کے آنے والے نئے ڈرامے کا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے مداحوں کو "سرپرائز" دینے کا اشارہ دیا۔
سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور نئے ڈرامے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
Comments
0 comment