دلجیت دوسانجھ کی فلم سردار جی 3 کے ٹریلر میں ہانیہ عامر کی انٹری، مداح حیران

دلجیت دوسانجھ کی فلم سردار جی 3 کے ٹریلر میں ہانیہ عامر کی انٹری، مداح حیران

یوٹیوب پر وائٹ ہِل میوزک کے چینل سے پنجابی فلم "سردار جی 3" کا آفیشل ٹریلر جاری کیا گیا ہے
دلجیت دوسانجھ کی فلم سردار جی 3 کے ٹریلر میں ہانیہ عامر کی انٹری، مداح حیران

Webdesk

|

23 Jun 2025

پنجابی بھارتی اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ کی فلم سردار جی 3 کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس میں ہانیہ عامر کو دیکھ کران کے چاہنے والے حیران رہ گئے۔

یوٹیوب پر وائٹ ہِل میوزک کے چینل سے پنجابی فلم "سردار جی 3" کا آفیشل ٹریلر جاری کیا گیا ہے۔ فلم میں دلجیت دوسانجھ، نیرو باجوہ، ہانیہ عامر، ناصر چنیوٹی اور دیگر مشہور پنجابی اداکار شامل ہیں۔ فلم کی شوٹنگ برطانیہ میں کی گئی ہے۔

ٹریلر میں ہانیہ عامر کے نمایاں مناظر نے ان کے چاہنے والوں کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا ہے، کیونکہ پہلے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ان کا کردار فلم سے نکال دیا گیا ہے اور اسے دوبارہ شوٹ کیا گیا ہے۔ تاہم ہانیہ عامر نہ صرف فلم کا حصہ ہیں بلکہ انہیں ٹریلر میں خاطر خواہ اسکرین ٹائم دیا گیا ہے جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے مسرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

مداحوں نے سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فلم میں ہانیہ کی کارکردگی کو سراہا۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ وہ لوگ کہاں ہیں جو کہتے تھے ہانیہ کو فلم سے نکال دیا گیا؟" ایک اور نے کہا، "ہانیہ نے میرے ہمسفر سے غیر ملکی پنجابی سنیما تک اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا ہے۔"

کامیڈی سے بھرپور یہ فلم کی 27 جون کو مختلف ممالک میں ریلیز ہوگی۔ کئی رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر عائد نئی پابندیوں کے باعث یہ فلم بھارت میں ریلیز نہیں کی جارہی تاہم اسے برطانیہ امریکہ سمیت دیگر ممالک میں ریلیز کیا جائے گا۔

TRAILER : SARDAAR JI 3 | Diljit Dosanjh, Neeru Bajwa, Hania Aamir, Manav Vij | 27Th June In Cinemas

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!