دن میں 14 گھنٹے ڈیوٹی اور ہفتے میں دو چھٹیاں، بل پیش

دن میں 14 گھنٹے ڈیوٹی اور ہفتے میں دو چھٹیاں، بل پیش

ملازمین ہفتے میں پانچ دن کام کریں گے
دن میں 14 گھنٹے ڈیوٹی اور ہفتے میں دو چھٹیاں، بل پیش

Webdesk

|

23 Jul 2024

بھارت میں سرکاری و نجی ملازمین کے یومیہ ڈیوٹی کے اوقات کم از کم 14 گھنٹے اور ہفتے میں دو دن چھٹی کے حوالے سے غور شروع کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹکا کی وزارت لیبر ویلفیئر میں ملازمین کے اوقات کار میں تبدیلی کے حوالے سے بل پیش کرنے کے لیے نکات پر غور کے لیے ایمرجنسی میٹنگ بلائی گئی ہے۔

آئی ٹی کے شعبے کے لیے اوقات کار کو یومیہ بنیادوں پر 14 گھنٹے کیے جانے اور ہفتے میں 5 دن کام کے بل پر زبردست ہنگامہ آرائی کے بعد لیبر ڈپارٹمنٹ نے اجلاس طلب کیا۔

انڈیا میں اس وقت اوور ٹائم سمیت روزانہ مزدوروں کو زیادہ سے زیادہ 10 گھنٹے کام کرنے کی اجازت ہے جب کہ مجوزہ ترمیمی بل ‘کرناٹک شاپس اینڈ کمرشل اسٹیبلشمنٹ 2024′ کے تحت مزدور اور ملازمین کو دن میں چودہ گھنٹے تک کام کی اجازت ہوگی جبکہ وہ ہفتے میں پانچ دن ڈیوٹی کریں گے اور ہفتے میں دو دن چھٹی ہوگی۔

مزدور یونین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کمپنیوں کو موجودہ 3 شفٹوں کے بجائے دو شفٹوں کے تحت چلایا جائے گا اس طرح پوری شفٹ کو ملازمتوں سے فارغ کردیا جائے گا۔ 

کہا جارہا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی انفوسس کے شریک بانی نارائن مورتی کی تجویز پر حکومت نے اوقات کار اور ہفتہ وار تعطیلات میں ترمیم پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!