دو سال میں 67 کلو وزن کم کرکے بھارتی انفلوئنسر نے سب کو حیران کر دیا

دو سال میں 67 کلو وزن کم کرکے بھارتی انفلوئنسر نے سب کو حیران کر دیا

رجنی کا وزن پہلے 155 کلو تھا، جو اب کم ہو کر 88 کلو ہو گیا ہے
دو سال میں 67 کلو وزن کم کرکے بھارتی انفلوئنسر نے سب کو حیران کر دیا

ویب ڈیسک

|

23 Aug 2025

بھارت کی سوشل میڈیا انفلوئنسر رجنی گھنگھاس نے صرف دو سال میں 67 کلو وزن کم کرکے ایک شاندار تبدیلی لائی ہے۔

رجنی کا وزن پہلے 155 کلو تھا، جو اب کم ہو کر 88 کلو ہو گیا ہے۔ یہ حیرت انگیز کامیابی انہوں نے کسی مہنگے ڈائٹ پلان یا جم کی بجائے اپنی محنت اور سادہ طرزِ زندگی سے حاصل کی۔

سادگی میں پوشیدہ کامیابی کا راز

اپنی 20ویں سالگرہ کے موقع پر رجنی نے اپنے وزن کم کرنے کے سفر کی تفصیلات شیئر کیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تبدیلی سادہ غذا، روزانہ کی ورزش اور مستقل مزاجی سے ممکن ہوئی۔

انہوں نے کوئی خاص "فینسی" ڈائٹ یا سخت جم سیشن نہیں اپنایا۔ ان کے معمول میں شام کو ہلکی پھلکی ورزش، ایک کلومیٹر کی دوڑ، سلاد اور متوازن کھانا شامل تھا۔

رجنی کا ڈائٹ پلان

رجنی نے اپنا ڈائٹ پلان بھی انسٹاگرام پر شیئر کیا۔ ان کی غذا میں چپاتیاں، سبزیاں، پنیر، دہی، پروٹین، چنے کا سلاد، مکھانے، کھیرے، دار چینی اور لیموں کا پانی، اجوائن کی چائے اور چقندر کا جوس شامل ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ روزانہ 10 ہزار قدم چلنا اور 4 لیٹر پانی پینا وزن کم کرنے کی سب سے اہم وجہ ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!