مظاہرین کی امریکی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش، جھڑپوں میں 9 جاں بحق

مظاہرین کی امریکی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش، جھڑپوں میں 9 جاں بحق

امریکن قونصل خانے کے قریب جھڑپوں میں اب تک 9 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
مظاہرین کی امریکی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش، جھڑپوں میں 9 جاں بحق

Webdesk

|

1 Mar 2026

کراچی: ایران پر ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملے کے خلاف کراچی میں مظاہرین نے امریکی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی جس دوران جھڑپوں میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین کی جانب سے امریکی قونصل خانے پر شدید پتھراؤ کیا گیا، پولیس اور رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے آنسو گیس کے شیل کا استمال کیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ امریکن قونصل خانے کے قریب جھڑپوں میں اب تک 9 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

سول اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ ٹراما سینٹر میں 8  لاشیں لائی گئی ہیں جبکہ 24 زخمی افراد بھی اسپتال لائے گئے ہیں، یہ افراد فائرنگ، لاٹھی چارج اور دھکم پیل میں زخمی ہوئے ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج کے باعث سلطان آباد سے مائی کولاچی کی طرف جانے والی سڑک بند کردی گئی ہے جبکہ اطراف میں ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہے۔

اسی طرح بوٹ بیسن سے آنے والی گاڑیوں کو مائی کولاچی پھاٹک سے یوٹرن کروایا جا رہا ہے جبکہ پی آئی ڈی سی سے آنے والی ٹریفک کو پارک کٹ سے واپس بھیجا جا رہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!