ادیتی حیدری نے ساتھی اداکار سے شادی کرلی

ادیتی حیدری نے ساتھی اداکار سے شادی کرلی

اداکارہ نے تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو خوش خبری سنائی
ادیتی حیدری نے ساتھی اداکار سے شادی کرلی

ویب ڈیسک

|

16 Sep 2024

بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری ساتھی اداکار سدھارتھ کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھ گئیں۔

ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ سورینارائن نے 400 سال قدیم تاریخی مندر میں شادی کی جس میں دونوں کے اہل خانہ اور قریبی رشتے دار شریک ہوئے۔

اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو شادی کی خوش خبری سنائی۔ دلکش تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ادیتی راؤ حیدری نے اپنی شادی کے خاص دن پر ہلکے میک اپ کے ساتھ ہلکے رنگ کی سادی سی ساڑھی زیب تن کی جبکہ سدھارتھ نے ہاف وائٹ رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔

سدھارتھ اور ادیتی راؤ حیدری نے اپنی مشترکہ پوسٹ میں ایک دوسرے سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تم میرا سورج، میرا چاند اور میرے تمام ستارے ہو۔ 

بھارتی شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ کو شادی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!