2 hours ago
فلم دھرندھر کی ریلیز پر تمام خلیجی ممالک میں پابندی عائد
Webdesk
|
11 Dec 2025
کراچی: رنویر سنگھ کی بھارتی فلم دھرندھر جو کراچی کی لیاری گینگ وار اور جغرافیائی سیاست پر مرکوز ہے، کو خلیجی ممالک میں پابندی کا سامنا ہے۔
بالی ووڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق فلم کو بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب یا متحدہ عرب امارات میں ریلیز کی اجازت نہیں دی گئی۔
رپورٹ میں ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان ریاستوں کے حکام اس فلم کی منظوری دینے سے گریزاں ہیں کیونکہ اس میں پاکستان کی تصویر کشی کی گئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی ایسی ہی فلموں پر پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ "اس طرح کے خدشات تھے کہ ایسا ہو گا کیونکہ فلم کو ایک 'پاکستان مخالف فلم" کے طور پر سمجھا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ماضی میں بھی ایسی فلمیں اس خطے میں ریلیز نہیں کی گئیں، پھر بھی اس فلم کی ٹیم نے کوشش کی، لیکن تمام ممالک نے فلم کے موضوع کو منظور نہیں کیا۔
5 دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہندوستانی فلم نے ہندوستان اور پاکستان دونوں میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ لیاری گینگ وار پر مبنی اس فلم میں سیاسی پیغامات کے ساتھ ایکشن کو ملایا گیا ہے۔
Comments
0 comment