فلم دھرندر کی لیاری میں شوٹنگ کے مناظر، اے آئی تصاویر وائرل

فلم دھرندر کی لیاری میں شوٹنگ کے مناظر، اے آئی تصاویر وائرل

اگر دھرندر حقیقت میں لیاری میں شوٹ ہوتی؟
فلم دھرندر کی لیاری میں شوٹنگ کے مناظر، اے آئی تصاویر وائرل

Webdesk

|

15 Dec 2025

بھارت کی نئی پروپیگنڈا فلم دھرندر باکس آفس پر خوب کامیاب ہورہی ہے، تاہم اس میں فلمائے جانے والے مناظر کا حقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں۔

رپورٹس کے مطابق فلم دھرندر میں پاکستان اور خاص طور پر لیاری کا منفی چہرہ دکھایا گیا ہے جب کہ فلم میں کراچی گینگ وار سے تعلق رکھنے والے کرداروں کو دکھائے جانے پر سوشل میڈیا پر صارفین کا ملا جلا ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔

اس فلم نے اب تک باکس آفس پر 300 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے، فلم میں رنویر سنگھ ،حمزہ علی مزاری، اکشے کھنہ ،رحمان ڈکیت، سنجے دت چوہدری اسلم شہیداور ارجن رامپال خفیہ ایجنسی کا افسرنے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

فلم سے متعلق سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس کا کیپشن کچھ یوں رکھا گیا ہے اگر دھرندر حقیقت میں لیاری میں شوٹ ہوتی؟

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وائرل پوسٹ میں فلم میں شامل مرکزی کرداروں کو لیاری میں مختلف مناظر میں دکھایا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!