1 hour ago
ٹریکٹر ٹرالی اور ٹریلر میں تصادم، 7 افراد جان سے گئے
پولیس نے بتایا کہ حادثہ ظاہر پیر کے قریب پیش آیا
Webdesk
|
6 Sep 2026
رحیم یار خان: ٹریکٹر ٹرالی اور ٹریلر میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 60 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
پولیس نے بتایا کہ حادثہ ظاہر پیر کے قریب پیش آیا، پولیس نے ٹریلر ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کو حادثے کی وجہ قرار دیا۔
باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی اور ٹریلر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد کے لیے شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
شیخ زید اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، مزید 3 افراد اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔
Comments
0 comment