غلط رشتے میں پڑنے سے دیر سے محبت مل جانا بہتر ہے، زویا ناصر

غلط رشتے میں پڑنے سے دیر سے محبت مل جانا بہتر ہے، زویا ناصر

آج کل مرد اور عورت دونوں ہی محبت کے معاملے میں وقت لیتے ہیں
غلط رشتے میں پڑنے سے دیر سے محبت مل جانا بہتر ہے، زویا ناصر

Webdesk

|

11 Dec 2025

کراچی: معروف اداکارہ، میک اپ آرٹسٹ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر زویا ناصر نے دوبارہ محبت نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

زویا ناصر نے طویل عرصے بعد اپنی ذاتی زندگی اور رشتوں کے بارے میں کھل کر گفتگو کی ہے، ان کے والد نصیر ادیب پاکستان فلم انڈسٹری کا بڑا نام ہیں، وہ اپنی فطری اداکاری کے باعث کئی مقبول پروجیکٹس میں پہچانی جاتی ہیں۔

گزشتہ برسوں میں زویا ناصر کی کنٹینٹ کریئیٹر کرسچن بیٹزمین کے ساتھ منگنی اور پھر علیحدگی نے خاصی توجہ حاصل کی تھی، بیٹزمین کے پاکستان اور اسلام کے خلاف متنازع تبصروں کے بعد دونوں نے راستے جدا کر لیے تھے۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے زویا ناصر نے بتایا کہ میں اس وقت اپنی زندگی کے ایسے مقام پر ہوں جہاں سکون اور اطمینان محسوس کرتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر زندگی کے سفر میں کوئی ایسا شخص آتا ہے جو میری سمت سے ہم آہنگ ہو، تو میں رشتے کے لیے ضرور تیار ہوں گی، مگر میں کسی کو تلاش کرنے کے لیے خود سے کوئی خاص کوشش نہیں کروں گی۔

زویا ناصر نے کہا کہ آج کل مرد اور عورت دونوں ہی محبت کے معاملے میں وقت لیتے ہیں، جو میرے خیال میں ایک مثبت تبدیلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غلط رشتے میں پڑنے سے دیر سے محبت مل جانا بہتر ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!