بریکنگ: حریم شاہ کا ایکس اکاؤنٹ معطل

بریکنگ: حریم شاہ کا ایکس اکاؤنٹ معطل

قوانین کی خلاف ورزی پر اکاؤنٹ معطل کیا گیا ہے، انتظامیہ
بریکنگ: حریم شاہ کا ایکس اکاؤنٹ معطل

ویب ڈیسک

|

7 Dec 2023

 معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایلون مسک کے زیر ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے معروف ٹک ٹاکر کا اکاؤنٹ معطل کردیا ہے۔

انتظامیہ کا بتانا ہے کہ حریم شاہ نے ایکس کی جانب سے نافذ کردہ قوانین کی خلاف ورزی کی جس پر اُن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حریم شاہ اپنے ایکس اکاؤنٹ پر خاصی متحرک تھیں اور اس اکاؤنٹ پر اُن کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں تھی۔

حریم شاہ کے ایک ٹویٹ کو اوسطا ہزاروں ری ٹویٹ ملتے جبکہ اس پر سیکڑوں لوگ تبصرے کرتے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!