5 hours ago
حبا بخاری نے سوشل میڈیا پر اپنے تین ناموں کی وجہ کیا بتائی؟
Webdesk
|
2 Jan 2026
لاہور: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری نے سوشل میڈیا پر اپنے مختلف ناموں سے متعلق مداح کے سوال کا جواب دے دیا۔
اداکارہ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنے کیریئر، ذاتی زندگی اور سوشل میڈیا سے جڑے معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔
پروگرام میں موجود ایک مداح نے حبا بخاری سے سوال کیا کہ انسٹاگرام پر آپ کے تین نام حبا قادر، حبا بخاری اور حبا آریز ہیں اس کی کیا وجہ ہے اور آپ کو کونسا نام پسند ہے؟
اداکارہ کا کہنا تھا کہ حبا بخاری کاسٹ ہے اور قادر میرے والد کا نام ہے، آریز کا نام آفیشلی تبدیل نہیں کیا کیونکہ ضروری بھی نہیں ہے لیکن مجھے بخاری کہلوانا پسند ہے، مجھے دوست بخاری صاحبہ بھی کہتے ہیں۔
والد، والد ہوتے ہیں ان کا نام ساتھ میں ہونا چاہیے اسے کیوں تبدیل کریں، ایک سوال کے جواب میں حبا نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ اچھی لگتی ہوں اور مجھے ڈراموں میں کوئی ان کے ساتھ اچھی بھی نہیں لگتی۔
حبا بخاری نے مزید کہا کہ فیم کے حوالے سے میرا ٹرننگ پوائنٹ ابھی تک نہیں آیا ہے، مداحوں کی یادداشت بہت چھوٹی سی ہے، میرا پہلا ڈرامہ سیریل آیا تو کسی نے نوٹس نہیں لیا، ایک اور ڈرامہ آیا اس کے بعد ایک سال کا گیپ آگیا، کچھ عرصے دور ہوجائیں تو لوگ سوال کرنے لگ جاتے ہیں کہ آپ اداکاری کررہی ہیں یا شادی کے بعد انڈسٹری چھوڑ دی ہے۔
Comments
0 comment