حبا بخاری اور آریز احمد نے حمل کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

حبا بخاری اور آریز احمد نے حمل کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

لوگ صرف چند لائکس اور ویوز کی خاطر شوبز شخصیات کی جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں۔
حبا بخاری اور آریز احمد نے حمل کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

Webdesk

|

18 Sep 2024

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی حبا بخاری اور آریز احمد نے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش حمل کی خبروں پر ردعمل دے دیا ہے۔

حبا بخاری اور آریز احمد نے اپنے یوٹیوب چینل کے حالیہ وی لاگ میں کہا کہ لوگ صرف چند لائکس اور ویوز کی خاطر شوبز شخصیات کی جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں۔

فنکار جوڑی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ہماری تصاویر اور باتوں کو توڑ موڑ کر پیش کیا جاتا ہے، یوٹیوبرز کو صرف چند ویوز اور لائکس چاہیے ہوتے ہیں لیکن وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ ان کی اس حرکت سے کسی کی زندگی پر کتنا گہرا اثر پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو لگتا ہے کہ ہم فنکاروں ٹی وی پر آتے ہیں تو ہمیں جھوٹی خبروں سے کوئی فرق نہیں پڑتا جبکہ حقیقت تو یہ ہے کہ ہمیں ایسی خبروں سے ڈر لگتا ہے۔آریز احمد نے کہا کہ یوٹیوب پر زیرِ گردش خبروں کے مطابق ہمارے 6 سے 7 بچے ہوچکے ہیں۔

حبا بخاری نے کہا کہ میں پہلے بھی کئی بار ایسی خبروں کی تردید کرچکی ہوں لیکن اس کے باوجود لوگ بعض نہیں آتے اور حمل سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ خبریں پھیلانے والوں کو سوچنا چاہیے کہ ایسی خبروں سے ہمارے اہلخانہ اور ہم خود بھی شدید متاثر ہوتے ہیں، ہم بھی سب کی طرح انسان ہیں۔

حبا بخاری اور آریز احمد نے اپنے وی لاگ میں اداکارہ و میزبان نادیہ خان کا نام نہیں لیا لیکن کہا جارہا ہے کہ اس جوڑی نے ڈھکے چھپے الفاظ میں نادیہ خان کو ہی جواب دیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!