ہاضم بھنگوار کا تبادلہ کردیا گیا، نوٹی فکیشن جاری

11 hours ago

ہاضم بھنگوار کا تبادلہ کردیا گیا، نوٹی فکیشن جاری

ہاضم بھنگوار اب اسسٹنٹ کمشنر نہیں رہیں گے
ہاضم بھنگوار کا تبادلہ کردیا گیا، نوٹی فکیشن جاری

ویب ڈیسک

|

30 Oct 2024

اپنے منفرد طرز زندگی، لہجے اور مزاج کی وجہ سے مشہور اسسٹنٹ کمشنر ہاضم بھنگوار کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کو عہدے سے ہٹادیا گیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

انہیں اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے سے ہٹاکر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ہاضم بھنگوار کو شہرت اس وقت ملی جب وہ نارتھ کراچی کے اسسٹنٹ کمشنر تعینات ہوئے تھے۔ انہوں نے کچھ عرصے میں اپنے اقدامات سے علاقے کو مثالی بنادیا تھا جبکہ ہر دوسرا شخص انکی تعریف کرتا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!