16 hours ago
ہالی وڈ کے معروف اداکار اور ان کی اہلیہ گھر میں مردہ پائے گئے
Webdesk
|
15 Dec 2025
لاس اینجلس: ہالی وڈ کے معروف ڈائریکٹر اور اداکار راب رائنر اور ان کی اہلیہ مشیل رائنر گھر میں مردہ پائے گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جوڑے کے ممکنہ قتل کے حوالے سے تفتیش شروع کردی گئی ہے، قانون نافذ کرنے والے ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں پر چھریوں کے زخم آئے ہیں۔
فائر ڈیپارٹمنٹ حکام کے مطابق 14 دسمبر کو دوپہر تقریبا 3:30 بجے میڈیکل ایڈ کی درخواست پر پہنچے تو 78 سالہ راب رائنر اور 68 سالہ مشیل رائنر مردہ حالت میں ملے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق راب رائنر نیویارک کے رہائشی تھے اور سیاسی سرگرمیوں کے لیے بھی جانے جاتے تھے۔ انہوں نے 2004 کے صدارتی انتخاب میں جارج ڈبلیو بش کے خلاف اشتہارات میں حصہ لیا اور ڈیموکریٹ امیدوار جان کیری، ایل گور اور ہلیری کلنٹن کی حمایت بھی کی تھی۔
رائنر اور مشیل 1989 میں شادی کے بندھن میں بندھے اور ان کے تین بچے ہیں۔ سابقہ شادی میں راب رائنر کی اہلیہ مشہور اداکارہ و ڈائریکٹر پینی مارشل تھیں جن سے وہ 1971 سے 1981 تک شادی شدہ رہے اور انہوں نے ان کی بیٹی ٹریسی رائنر کو گود لیا۔
Comments
0 comment