17 hours ago
حنا خان نے رمضان المبارک میں عمرہ کی سعادت حاصل کرلی
گزشتہ سال حنا خان میں چھاتی کے سرطان کی تشخیص ہوئی تھی

Webdesk
|
16 Mar 2025
بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا خان نے رمضان المبارک میں عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔
گزشتہ سال حنا خان میں چھاتی کے سرطان کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد اُن کی کینسر سے جنگ کا آغاز ہوگیا تھا۔
رمضان المبارک میں اب حنا خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی اور انہوں نے بھائی کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔ اداکارہ نے عمرہ ادائیگی کے دوران کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے آفیشل انسٹاگرام اکانٹ سے شیئر کیں۔
شیئر کی گئیں ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ خانہ کعبہ کا طواف کر رہی ہیں۔
انہوں نے تہجد اور فجر کی نماز مسجد الحرام میں ادائیگی کا بھی بتایا اور اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھاکہ دل میں آرزو جاگی اللہ نے قبول فرمائی۔
Comments
0 comment